سعودی عرب کے ظہران میں شدید بارشمسجد کی چھت منہدم

   

ریاض: سعودی عرب کے شہر ظہران مں شدید بارشوں کی وجہ سے مسجد کی چھت گر گئی ہے۔ یہ واقعہ شاہ فہد یونیورسٹی کے کیمپس میں واقع مسجد میں پیش آیا ہے۔ مسجد کی چھت گرنے کے واقعے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔شاہ فہد یونیورسٹی کیمپس میں ایک مسجد کی چھت چہارشنبہ کی شام ظہران میں شدید بارش کی وجہ سے گر گئی، کیونکہ ان دنوں سعودی عرب میں ملک معمول سے ہٹ کر طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، ان بارشوں اوت مسجد کے گرنے کا واقعہ آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مسجد کے توسیعی منصوبے کے تحت عمارت پر اسٹیل کی چھت نصب کی گئی تھی۔ تاہم، چھت بارش کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور مسجد کی چھت میں ایک بڑا خلا چھوڑ کر اندر گر گئی۔خیال رہے بدھ کے بعد سے، سعودی عرب کے کئی علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش ہوئی ہے۔ ملک بھر کے طلباء کو احتیاط اور حفاظت کے طور پر ریموٹ لرننگ کی طرف جانے کو بھی کہا گیا۔’ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس’ نے شدید موسمی انتباہ اور حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام لوگوں کو طوفانی موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھر وں بلا وجہ باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔