ریاض : سعودی عرب کی تفریح اتھارٹی نے مملکت کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرمنعقد ہونے والی شاندار تقریبات اور پروگراموں کی تفصیل کااعلان کیا ہے۔سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبرآیندہ جمعہ کو آرہا ہے۔اس موقع پر 10 روزہ پریڈکا آغاز ہوگا، موسیقی کی پرفارمنس، آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا اور اتوار سے سعودی تھیم پر مبنی سرکس دوسولیل شو ہوں گے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہی سعودی فضائیہ کے جنگجو طیارے 10 روز تک مختلف شہروں کی فضاؤں پر کرتب بازی کریں گے۔ ٹائیفون، تارنیڈو اور ایف 15 اس فضائی کرتب بازی میں حصہ لیں گے۔