ریاض ۔ سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض، مشرقی علاقے ، شمالی حدود، الجوف، تبوک، حائل اور قصیم ریجنز میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔ موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الباحہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارش سے برساتی پانی نشیبی علاقوں میں جمع ہونے سے ندی اور نالوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے حوالے سے شہری دفاع نے کہا ہے کہ متوقع بارش کی وجہ سے شاہراہوں پر سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہہو۔