اسلام آباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے آج پاکستان کے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات سے متعلق علاقائی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے اہم علاقائی امور بشمول کشمیر کے اہم عہدوں پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی برادران تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبہ جات میں اپنے تعلقات میں مزید توسیع دینے اور مستحکم کرنے کے عہد کے پابند ہیں۔
