نئی دہلی: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعودی قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد آج سے بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال میں شریک ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر وزراء سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی اور ولی عہد کے درمیان دو طرفہ بات چیت شروع ہوئی ہے۔
آج دہلی میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ہندوستان سعودی سرمایہ کاری معاہدے کے تحت کئی مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کئے گئے۔ محمد بن سلمان گزشتہ جمعہ کو ہندوستان پہنچے تھے۔ ہندوستان سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل پر دوپہر 12 بجے حیدرآباد ہاؤس میں دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ ولی عہد شام 6.30 بجے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد ولی عہد رات 8.30 بجے واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم مودی اور ولی عہد کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بات چیت میں توانائی سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے ۔