ریاض : سعودی عرب کے پہلے انگلش ریڈیو اسٹیشنز میں سے ایک نے اپنے آغاز پر جشن منایا ہے۔ مہمانوں نے پیر کی شام ریاض میں ایک تقریب میں سعودی عرب کے پہلے انگریزی زبان کے ریڈیو اسٹیشنوں میں سے ایک کے باضابطہ آغاز کا جشن منایا۔ بلیوارڈ ریاض میں ایم بی سی لاؤڈ لانچ پائروٹیکنکس میں لائیو میوزک اور رقص کی محفل سجائی گئی۔ تقریب میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ایم بی سی کے سی ای او سیم بارنیٹ نے تقریب میں العربیہ انگلش کو بتایا کہ یہ جوان ہے، یہ متحرک ہے، یہ پرجوش ہے، یہ فعال ہے اور میرے خیال میں یہ لوگوں کیلئے سعودی عرب میں زندگی کی تازہ جھلک سننے کا موقع ہے۔ ایم بی سی کے ریڈیو اسٹیشن کا آغاز سعودی عرب میں نوجوانوں کی بڑی آبادی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی غیر ملکی آبادی کو اپیل کرنے کی بھی ایک نئی کوشش ہے۔