ریاض، 30 مئی (یو این آئی) سعودی عرب کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے جس میں 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ متاثرہ ممالک میں مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، پاکستان، ہندوستان، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ سعودی وزارت افرادی قوت14 ممالک کیلئے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں ان میں عراق، نائیجیریا ، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراقش شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز کو بلا سکتی ہیں۔تاہم مملکت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے ۔ جن افراد کو ویزا ملا لیکن مملکت میں داخل نہیں ہوئے ، وہ داخلے میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔مملکت کی جانب سے یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی، اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد اس میں نرمی کردی جائے گی۔