ریاض: سعودی عرب نے خواتین کیلئے مردوں سے علیحدہ داخلی راستوں اور ریستورنس میں علیحدہ بیٹھنے سے متعلق دہائیوں سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مقامات پر صنفی تقسیم پابندی کے خاتمہ کے فیصلہ کا اعلان وزارت میونسپل اور دیہی امور سے جاری بیان میں کیاگیا۔ مذکورہ اعلان سے قبل ہی جدہ میں ریسٹورینٹس اور کیفے جبکہ ریاض کے اعلی درجے کے ہوٹلس مردوں اور عورتوں کو آزادی سے بیٹھنے کی اجازت دے رہے تھے۔
ریسٹورینٹس خواتین کیلئے علیحدہ بیٹھنے کے اس فیصلہ کا اعلان سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ حالیہ چند برسوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مختلف سماجی اصلاحات متعارف کروائے ہیں جہاں اب خواتین، مردوں کے ساتھ کنسرٹس او رسنیما گھروں میں شرکت بھی کرسکتی ہیں۔