سعودی عرب ۔ یونان کی مشترکہ فوجی مشقیں

   

جدہ: سعودی اور اور یونانی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز رواں ماہ ہوگا جبکہ یونانی جنگی طیارے کنگ فیصل ایئربیس پہنچنا شروع چکے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ فیصل ایئربیس کے سربراہ جنرل ناصر بن سعید القحطانی نے یونانی فوجیوں کا استقبال کیا ہے۔ جنرل ناصر القحطانی نے کہا ہے کہ ’دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ فضائی مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ مشقوں کے آغاز سے پہلے اور دوران ہم کرونا وائرس سے بچنے کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی عمل کریں گے۔ مشقوں کا مقصد تجربات کے تبادلے کے علاوہ دونوں ملکوں کے جوانوں کو جدید جنگی ٹیکنیک اور مہارتیں فراہم کرنی ہیں۔