سعودی عرب : 5 مجرموں کو سزائے موت

   

ریاض: سعودی عرب میں رواں سال کی سب سے بڑی سزائے موت دی جائے گی۔ یہ دہشت گردی کے مرتکب 5 افراد کو دی جائے گی۔ ان مجرموں نے مسجد پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان پانچ مجرموں میں سے چار سعودی اور ایک مصری ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کب ہوا یا عبادت گاہ کو کس طرح نشانہ بنایا گیا۔ پھانسی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات نہیں دی گئیں۔ تاہم سعودیہ میں سر قلم کیا جاتا ہے۔