ریاض ۔ 17 جنوری (ایجنسیز) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد ہاسپٹل سے روانہ ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں ہوا۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے تمام ٹسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش رہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔