سعودی فضائیہ نے حوثی کے 7 ڈرونز تباہ کر دیے

   

ریاض : ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس سے قبل حوثی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ٹوئٹر بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ڈرون سعودی شہرخمیس مشائت پر فائر کیا گیا۔ میڈیاکے مطابق اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشائت پر 2 ڈرون فائر کیے گئے جبکہ 8 ڈرونز سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے جن میں سے ایک کا نشانہ شہر نجران تھا تاہم سعودی فضائیہ کی جانب سے ان تمام ڈرونز کو روک لیا گیا۔