سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ، 2پائلٹ جاں بحق

   

ریاض : سعودی شاہی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشرقی ریجن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں عملہ کے 2پائلٹ شہید ہو گئے۔میڈیاکے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی نے اس کی تصدیق کی ہے کہ جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ظھران ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔