ریاض : خیمے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل سعودی امداد شامی ہلال احمر نے وصول کی،شاہ سلمان ریلیف سینٹر کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی عرب سے امدادی ٹرک شام میں داخل ہوئے ہیں۔اس امدادی سامان میں خیمے اور کھانے پینے کی چیزیں شامل تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں مزید بتایا گیا کہ سعودی فضائی پل کے ذریعہ شام اور ترکیہ امداد کی ترسیل جاری ہے۔ مرکز نے اپنے بیان میں اشارہ کیا کہ سعودی امداد شامی ہلال احمر نے وصول کی۔ یہ امداد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلہ سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں مرکز نے شام کے حلب گورنریٹ کے عفرین خطے کے جندریس قبضہ میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں میں مختلف قسیم کا امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس امداد میں 10 ٹن او ر 100 کلوگرام خوراک کی ٹوکریاں، 100 شیلٹر بیگز، 100 خیمے، 200 کمبل شامل تھے۔ اس امداد سے 100 خاندانوں کے 626 افراد مستفید ہو رہے ہیں۔