ریاض : سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے اپنے بیڑے میں اضافہ کے لیے 90 ائر بس نامی طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب نے ائر بس نامی طیارہ ساز کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط حالیہ ائرشو کے دوران کیے گئے ہیں۔ خریدار ی کے معاہدے میں 75 طیارے اے 320 قسم کے ہوں گے ،جب کہ 15 اے 330 طیارے شامل ہوں گے۔