ریاض: سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی اوراس مقصد کے لیے ہتھیاروں کی اسمگل میں ملوّث ایک شخص کا سرقلم کردیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے سوموارکو وزارت داخلہ کے حوالے سے خبردی ہے کہ مجرم عدنان بن مصطفی الشرفا سعودی شہری تھا۔وہ مملکت میں ہتھیار اسمگل کرکے لاتا رہاتھااوریہاں سے باہر بھی لے جاتا رہاتھا۔وہ ایک ایسے دہشت گرد سیل کا حصہ تھا جس کا مقصد ’مملکت کی سلامتی کو عدم استحکام‘ سے دوچار کرنا تھا۔