ریاض : سعودی فوٹوگرافرعبدالقادر المالکی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی ’دکا‘ سے اپنے کیمرے کے ذریعہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان فاصلے کو ختم کر دیا۔ میڈیا کے مطابق المالکی کی اتاری ہوئی تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔ تصویر پر مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوبٹ میں پوچھا ’مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو اس تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں کون سے ہیں؟‘فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو الاحد پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام ’دکۃ‘ سے صبح کے 6 بجے بنائی۔المالکی نے فوٹو میں نمایاں مقامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کا ’کلاک ٹاور‘ جبکہ جدہ کا ’نیشنل بینک‘، ٹی وی ٹاور، بندرگارہ کا ٹاور اور بعض اہم عمارتیں شامل ہیں جو اس فوٹومیں دیکھی جا سکتی ہیں۔