ریاض : سعودی فوٹوگرافر محمد محتسب نے عالمی فوٹو گرافی کے مقابلے میں ’سونی انٹرنیشنل فوٹوگرافی ایوارڈ 2025‘ جیت لیا۔فوٹوگرافر نے بنگلہ دیش میں ایک تہوار کے موقع پر ریلوے ا سٹیشن کے منظر کو عکس بند کیا تھا جس میں ہزاروں افراد ٹرین پرسوار تھے جبکہ ہزاروں ٹرین پرچڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے تھے۔نیشنل ایوارڈ پروگرام ورلڈ فوٹو گرافی اآرگنائزیشن اور سونی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کے 63 ممالک میں کمیونٹیز کو سپورٹ کرنا ہے۔پروگرام کے تحت ہر ملک سے ایک فوٹوگرافر کی تصویر کو چنا جاتا ہے جسے ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کرکے رائے لی جاتی ہے۔سعودی عرب کا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے پر فوٹو گرافر محمد محتسب کا کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری ایک تصویر نے دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔