سعودی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو رولز رائس کا تحفہ ۔ افواہ یا سچ؟

   


ریاض (کے این واصف) : واٹس ایپ پر جاری افواہوں مین ایک افواہ یہ تھی کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو حکومت کی جانب سے تحفے مین ایک رولز رائس گاڑی دی جائے گی۔ یہ محض ایک افواہ تھی۔ اس سلسلے میں ایک وضاحت جاری کی گئی جو یوں ہے۔ سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے ایک کھلاڑی نے ارجنٹائن کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پلیئرز کو رولز رائس فینٹم گاڑیوں کا تحفہ دینے کی اطلاع کو غلط قرار دیا ہے۔قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چمپئن ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سوشل ٹائم لائنز پر بڑے پیمانے پر یہ اطلاع شیئر کی گئی تھی کہ گرین فالکنز کی ٹیم میں شامل پلیئرز کو رولز رائس گاڑی تحفے میں دی گئی ہے۔