سعودی قائدین کی شمالی مقدونیہ کے یوم آزادی پر مبارکباد

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیو بینڈا روفسکی کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے صدر شمالی مقدونیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مقدونیہ کے عوام کو بھی مبارکبادی کا مخلصانہ پیغام دیا اور ان کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی شمالی مقدونیہ کے صدر کو اپنے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر شمالی مقدونیہ کی اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مقدونیہ کی عوام کیلئے بھی مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی۔جنوب مشرقی یورپ کے ملک جمہوریہ شمالی مقدونیہ نے 1991 کو آزادی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل یہ جمہوریہ یوگو سلاویہ کا حصہ تھا۔