سعودی قیادت کی طرف سے شاہ فلیپ کو مبارکباد

   

ریاض : 19جون ( ایجنسیز ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سپین کے فرمانروا شاہ فلیپ ششم کو تخت نشینی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت قیادت نے شاہ فلیپ ششم کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں شاہ فلیپ ششم کے لیے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں شاہ فلیپ کے لیے صحت و عافیت کی امید اورسپین کی حکومت اور دوست عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔