سعودی قیادت کی ناراضگی دور کرنے عمران خان کا دورہ سعودی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان ہفتہ کو سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی عرب کو ایک بار پھر سعودی ۔ پاک مستحکم تعلقات سے متعلق باور کروائیں گے جس نے حالیہ دنوں میں عمران خان کی جانب سے ملائیشیاء میں منعقد شدنی ایک کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ سعودیوں کا یہ ماننا ہیکہ ملائشیا کا یہ اقدام جدہ کی آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) کا ایک متبادل پیش کرنے کی کوشش ہے۔ قبل ازیں عمران خان نے اس کام کیلئے اپنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب بھیجا تھا جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تھی۔