جدہ ۔ سعودی عرب میں طائف کی خواتین کی کراٹے میں دلچسپی بڑھ گئی اور وہ لیڈیز اسپورٹس کلب میں کراٹے سیکھنے کے لیے آنے لگی ہیں۔ خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے کراٹے سیکھ رہی ہیں۔ا سپورٹس کلب آنے والی خواتین مختلف قسم کے کھیلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں تاہم کراٹے اور مزاحمتی کھیلوں میں ان کی دلچسپی غیرمعمولی ہے۔ کراٹے کی ٹرینر خاتون نے کہا کہ لڑکیاں اپنی شخصیت کو مضبوط بنانے کی غرض سے کراٹے میں اپنا شوق دکھا رہی ہیں۔ اس کی بدولت وہ کہیں بھی خود کا دفاع کرسکتی ہیں۔ کراٹے سیکھنے کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔سعودی لڑکیوں نے کہا ہے کہ کراٹے سیکھنے سے ڈسپلن آتا ہے اور کسی بھی معاملے کے بارے میں فوری ردعمل دینے کا سلیقہ بھی آجاتا ہے۔