سعودی لیبر مارکیٹ میں 36 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

   

ریاض : سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لیبر مارکیٹ پر وڑن 2030ء کے مثبت اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے قومی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے،جس کے تحت نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق فنی مہارت پیش کرنے کے لیے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ پائیدار حکمت عملی کے تحت بے روزگاری کی شرح میں 8 فیصد کمی واقع ہو گی۔وزیر افرادی قوت نے کہا کہ سعودی نوجوانوں کو آزاد کام کا موقع فراہم کرنے کے مفید نتائج برآمد ہوئیہیں اور نجی شعبہ میں سعودائزیشن کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔