ریاض: سعودی خاتون ڈاکٹر لیان العنزی نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع ملنے کے باوجود مشاعر مقدسہ میں اپنا کلینک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ والد کے انتقال کی خبر سن کر بھی اپنی ذمہ داری ادا کی اور چھٹی نہیں لی۔سعودی خاتون ڈاکٹر کے ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی سرکاری سطح پر تکریم کی گئی ہے۔ وزیر صحت نے اس جذبے کو سراہا اور جس ہسپتال میں لیان العنزی کام کرتی ہیں اس کا نام ان کے والد مشعوف بن ھذال العنزی کینام پر رکھا ہے۔ڈاکٹر لیان العنزی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ڈیوٹی کے دوران والد کے انتقال کی اطلاع ملنے پر جس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا وہ بہت مشکل تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کو کہا، ہمیشہ کہا کرتے تھے جو بھی کام کرو اس کے لیے خدا سے اس کی اجر کی امید رکھو۔‘