ریاض؍ مناما: سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ارکان کا ایک اعلیٰ وفد مجلس کے شورٰی کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ کے زیر قیادت بحرین پہنچ گیا ہے۔ امکانی طور پر دونوں مملکتوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم کے زیر قیادت وفد بحرینی کونسل برائے نمائندگان کے سپیکر احمد بن سلمان المسلم سے ملاقات کریں گے۔ سعودی وفد پیر کو بحرین پہنچا ہے۔ سعودی سپیکر کے زیر قیادت سعودی وفد کی بحرینی شوریٰ کونسل کے سربراہ علی بن صالح الصالح سے بھی ملاقات کرے گا۔