صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے حوثی قیدیوں کو یمن منتقل کرنے والے پہلے طیارے کی روانگی کا اعلان کیا۔ یہ منتقلی سعودی عرب کے انسانی منصوبے کے ضمن میں عمل میں لائی جا رہی ہے۔اتحاد کے مطابق قیدیوں کو فضائی راستے سے صنعاء اور عدن منتقل کرنے کے 3 مراحل جمعہ کے روز مکمل ہو جائیں گے۔العربیہ اور الحدث کے نمائندہ نے بتایا کہ صلیب احمر کا طیارہ 40 حوثی قیدیوں کو لے کر عارضی دارالحکومت عدن پہنچا۔عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے گذشتہ ماہ اپریل میں کہا تھا کہ “اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان کْل 163 حوثیوں کو رہا کرے گی۔ یہ افراد مملکت سعودی عرب کی اراضی کے خلاف لڑائی کی کارروائیوں میں شریک رہے۔ ان قیدیوں کی رہائی انسانی منصوبے کے ضمن میں کی جا رہی ہے”۔