سعودی میڈیا ادارے دوبئی سے ریاض منتقل ہونا شروع، رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ دوبئی میں قائم سعودی ریاست کی ملکیت میڈیا ادارے رواں ماہ سے اپنے عملے کو ریاض منتقل کرنا شروع کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ٹی وی چینلز العربیہ اور الحدث نے اپنے عملے کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آئندہ برس جنوری سے یومیہ بارہ گھنٹے کی نشریات سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی عرب کو علاقائی کاروباری مرکز بنانے کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ سعودی میڈیا اداروں کی دبئی سے ریاض منتقلی ا?ئندہ دو سال میں مکمل ہو گی۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ایم بی سی اور الشرق نیوز نے بھی داخلی سطح پر اپنی ممکنہ ریاض منتقلی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔