ریاض : سعودی انڈر سیکریٹری برائے افرادی قوت وسماجی بہبودہند الزاہد نے کہا ہے کہ وزارت انصاف میں جج کے عہدوں پر خواتین کی تقرری جلد ہوگی۔ وہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جاری سرکاری مہم پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ھند نے کہا کہ ان کے علم کے مطابق جج کی تقرری کی کارروائی کئی مراحل سے گزرتی ہے۔