سعودی میں سولار وائی فائی سسٹم متعارف

   

ریاض : سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی تیار کیا ہے۔ جسے (نوافذ سحریہ) ’صبح کی کھڑکی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا وائی فائی سسٹم ہے۔ IEEE Photonics میگزین نے اس حوالے سے سعودی سائنسدانوں کا مفصل مضمون شائع کیا ہے۔ نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ مستقبل میں اس سے اسپیشل اسمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ کیا جائے گا۔ اسپیشل اسمارٹ گلاس کھڑکیاں سورج کی کرنوں کو لاسلکی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کیلئے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی۔ اس سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا۔