سعودی میں عربی بولوں گا :اللوارجن

   

چنئی۔ فلم پشپا2 کی پوری ٹیم اس کی تشہیر میں مصروف ہے۔ چند روز قبل بہار میں پشپا 2 کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران فلم کی اداکارہ رشمیکا مندنا نے بھوجپوری بول کر وہاں کے لوگوں کو متاثرکیا۔ اب چنئی میں منعقدہ تقریب میں اپنی زبان کی وجہ سے اللو ارجن نے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے یہاں رجنی کانت کی تقلید کی ۔ چنئی میں پشپا 2 کا ایک پروگرام منعقدکیا گیا، جہاں فلم کا دوسرا گانا کسک متعارف کیا گیا۔ اس دوران کئی رکاوٹوں کے باوجود اداکار نے اسٹیج پر تامل میں بات کی۔ اللو ارجن نے چنئی میں 20 سال گزارے ہیں، انہوں نے اپنی تعلیم یہیں سے حاصل کی۔ جب اداکار نے اسٹیج پر تامل میں بات کی تو ان کے ایک مداح نے انہیں روک دیا۔ اس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے چنئی کی عزت کی بات کی۔تمل بولنے پر زور دیتے ہوئے پشپا اسٹار نے کہا کہ ہم سب کو یہاں تمل زبان میں بات کرنی ہے اور سعودی جاؤں گا تو عربی بولوں گا ۔