سعودی میں فوت فرد کے لواحقین کی نعش واپس لانے مدد کی اپیل

   

حیدرآباد 4 جنوری ( سیاست نیوز ) سعودی عرب میں فوت ہوجانے والے تلنگانہ کے ایک نوجوان کے لواحقین نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے اس کی نعش واپس لانے مدد کی اپیل کی ہے ۔ متوفی کی تروپتی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور وہ نجران میں ملازم تھا ۔ لواحقین کا ادعا ہے کہ اسے کوئی مرض نہیں تھا ۔ متوفی کے بھائی شرت نے کہا کہ ان کا بھائی چند سالوں میں نجران میں تھا ۔ وہ سعودی سے چھٹیوں پر آ کر جون میں واپس گیا تھا ۔ گذشتہ جمعہ اس کے پڑوسیوں سے اطلاع ملی کہ وہ چل بسا ہے ۔ اس کی کوئی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ۔ وہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کرتے ہیں کہ نعش واپس لانے میں مدد کریں۔