ریاض ۔سعودی عرب نے 2034 کے فیفا ورلڈکپ کیلیے دنیا کے منفرد ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک نیوم اسٹیڈیم متعارف کروادیا، جو زمین سے 350 میٹرکی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔ عالمی کھیلوں کی ویب سائٹ گول کے مطابق سعودی عرب کی فیفا کو جمع کروائی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ نیوم اسٹیڈیم دنیاکا سب سے انوکھا اسٹیڈیم ہوگا، جس کا میدان 350 میٹر کی بلندی پر واقع ہوگا، جہاں سے دلکش مناظر دکھائی دیں گے، جبکہ اس کی چھت خود شہر کے ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق نیوم اسٹیڈیم ان11 نئے اسٹیڈیمز میں شامل ہے جو آئندہ آٹھ برسوں میں تعمیر کیے جائیں گے ۔