سعودی میں نئے یونیورسٹی نظام پر عنقریب عمل آوری

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عزت مآب وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد الشیخ نے نئے یونیورسٹی نظام کو منظوری دینے اور اس پر عمل آوری کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولیعہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سعودی پریس ایجنسی SPA کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت بآحتیار بنانے اور تعلیم کے شعبہ میں اعلی معیار کی بنیاد پر سعودی یونیورسٹیاں اب انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کریں گی اور اس طرح تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اپنا اہم رول ادا کریں گی جس سے مملکت کے 2030 ویژن کے مقصد کی بھی تکمیل ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں اس نظام کو تین یونیورسٹیوں میں لاگو کیا جائے گا اور انہیں ایک سال کی ٹرانسزیشنل مدت دی جائے گی جس کا اطلاق نئے نظام کے اطلاق کی تاریخ کے ساتھ ہی ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ وزیر تعلیم نے اپنی تقرری کے فوری بعد 6 جنوری 2019ء کو یونیورسٹی کے ڈائرکٹرس کا پہلا اجلاس ریاض میں طلب کیا تھا جہاں انہوں نے ڈائرکٹرس کو یونیورسٹی سسٹم پراجیکٹ پر نظرثانی اور اس کے باز قیام کی ہدایت دی تھی۔