ریاض ۔ سعودی خواتین نے مردوں کے شانہ نشانہ ہونے کے سلسلہ میں ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ سعودی عرب نے پہلی ویمن سائیکلنگ ریس کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریس رواں برس 14 اکتوبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سعودی آرگنائزیشن کے ماتحت لیڈیزکمیٹی کی چیئرپرسن شہزادی مشاعل بنت فیصل نے کہا ہے کہ یہ اعلان کہ مملکت میں خواتین کے درمیان سائیکلنگ کی پہلی دوڑ منعقد ہونے جا رہی ہے ایسا تاریخی لمحہ ہے جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔سائیکلنگ کی سعودی آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ خواتین کے سائیکلنگ مقابلے سات مراحل میں ہوں گے۔ مقابلے کا جملہ فاصلہ 625 کلومیٹر ہوگا۔ یہ مملکت کے سات مختلف علاقوں میں منعقد ہوں گے۔شہزادی مشاعل بنت فیصل نے بتایا کہ یہ اعلان خواتین کے درمیان سائیکلنگ اسپورٹس کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔ یہ ہماری لیڈیزکمیٹی کا اہم ہدف رہا ہے۔شہزادی مشاعل نے بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے پروگرام کے حوالے سے تمام قوانین و ضوابط تیارکرلیے ہیں۔ کمیٹیاں انہیں نافذ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔