سعودی میں 66 فیصد سے زیادہ نوجوان غیر شادی شدہ

   

ریاض۔ سعودی عرب میں نوجوان نسل کے متعلق کئے جانے والے ایک سالانہ سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں 66 فیصد سے زیادہ نوجوان غیر شادی شدہ ہیں جن کی عمریں 15 تا 34 برس کے درمیا ن ہے۔سعودی محکمہ شماریات نیکہا ہے کہ 15 سے 34 برس کی عمر کے نوجوان جملہ سعودی آبادی کا 36.7 فیصد ہیں۔ بیشتر نوجوانوں کی عمریں 20 سے 24 برس کے درمیان ہیں۔ ان کا تناسب 27.6 فیصد ہے۔ سعودی لڑکیوں کی عمریں 20 سے 24 اور 25 سے 29 برس کے درمیان ہیں اور ان کا تناسب 26.2 فیصد ہے۔ 2020 میں سعودی ا?بادی میں بچوں اور نوجوانوں کا تناسب 67 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ شماریات نے یہ رپورٹ 2020 کے دوران نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی ہے۔ رپورٹ کا عنوان سعودی نوجوان اعداد وشمار کے دائرے میں ہے۔رپورٹ سعودی نوجوانوں سے متعلق اعداد وشمار پر مشتمل ہے۔ اس میں نوجوانوں سے متعلق، سماجی، تعلیمی، ثقافتی، اقتصادی، تفریحی، صحت اور آبادی کے حوالے سے اعداد وشمار دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 34 برس کی عمر والے سعودی نوجوان غیر شادی شدہ ہیں۔ ان کا تناسب 66.23 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق 75.6 فیصدسعودی نوجوانوں نے شادی نہیں کی۔ ان میں 50.4 فیصد کی عمریں 15 برس سے 34 برس کے درمیان ہیں جبکہ 25 سے  34 برس کی عمر والی لڑکیوں نے شادی نہیں کی۔ان کا تناسب43.1 فیصد ہے جبکہ شادی شدہ سعودی خواتین کا تناسب 34.3 فیصد ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 سے 34 برس کی عمر والی سعودی خواتین میں طلاق کا تناسب 1.27 فیصد ہے۔ ان میں بیوہ ہونے والی خواتین کا تناسب 0.22 فیصد ہے۔محکمہ شماریات نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ 15 برس سے  34 برس کی عمر والے سعودی نوجوانوں میں 5.5 فیصد لاعلاج امراض میں مبتلا ہیں۔ ان میں 5.1 فیصد لڑکے اور 5.2 فیصد لڑکیاں ہیں۔