سعودی نائب وزیر خارجہ سے یوکرینی سفیر کی ملاقات

   

ریاض، 14 جولائی(ایجنسیز) سعودی نائب وزیر برائے بین الاقوامی کثیرالجہتی امور، عبد الرحمن الراسی نے یوکرین کے سفیر اناتولی پیترینکو سے ریاض میں ملاقات کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب، یونان میں تعینات سعودی سفیر علی الیوسف نے حال ہی میں یونانی صدر کونسٹنٹائن تاسولاس کو اپنی اسناد پیش کیں۔