ریاض : سعودی عرب نے وضاحت کی ہے کہ ویژن 2030ء کے تحت تعلیمی نصاب اور زندگی کے دیگر شعبوں میں جو تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ، اس کے تحت ہندوستانی دیومالائی قصے رامائن اور مہابھارت کو سعودی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا منصوبہ نہیں ہے ۔ سعودی صحافیوں اور دانشوروں نے یہ وضاحت ہندوستانی میڈیا میں بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے پس منظر میں جاری کی ہے ۔ ویژن 2030 ء ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوش ہے ۔ اس کے تحت ہندو دیومالائی افسانوں کی تعلیمی نصاب میں مجوزہ شمولیت پر نہ صرف سعودی بلکہ عالم اسلا م کے گوشوں میں سخت تشویش اور فکرمندی ظاہر کی جارہی تھی ۔