سعودی نصاب میں رامائن ، مہابھارت !

   

ریاض : سعودی عرب میں جب سے ولی عہد محمد بن سلمان کا حکمرانی کے امور میں عمل دخل بڑھا ہے ، تب سے سلطنت کی پالیسیوں میں عجیب و غریب تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔بن سلمان کا ویژن 2030 ء خوب اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس ویژن کے تحت انہوں نے نت نئے پراجکٹس شروع کئے ہیں اور اب اس ویژن کے تحت دیگر ملکوں کی تاریخ اور ثقافت کو سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جارہا ہے ۔ چنانچہ سعودی طلباء ہندوستان کی دیومالائی قصوں رامائن اور مہابھارت کو اپنے تعلیمی نصاب کے تحت پڑھیں گے ۔ ہندوستانی کلچر کی دیگر نمایاں باتوں جیسے یوگا اور آیوروید کے بارے میں بھی سعودی طلباء کو پڑھایا جائے گا ۔ سعودی تعلیمی نصاب میں انگریزی زبان کی تعلیم کو بھی نئے ویژن میں لازمی حصہ بنایا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب کٹر پسندی کے معاملہ میں دیگر ملکوں کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتا ہے۔