ریاض۔ سعودی عرب کے شہر تبوک اور عرعر میں 2سعودی نوجوانوں نے واٹر ٹینکر سروس شروع کردی ہے۔عکاظ اخبار کے مطابق عرعر کے رہائشی ھایل العنزی کا کہنا ہے کہ وہ 6 برس سے واٹر ٹینکر کے ذریعہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ان کے گھروں پر پانی پہنچا رہے ہیں۔ ہموطنوں کا رویہ بہت اچھا ہے اور کوئی انہیں ’کمتر‘ نہیں سمجھ رہا ہے۔ سعودی نوجوان نے کہا کہ وہ اپنے اس روزگار سے خوش ہیں۔ جائز کمائی کا یہ مناسب ذریعہ ہے، وہ کسی کے ہاں ملازم نہیں ہیں اور سب لوگ ان سے اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔
