سعودی وزارت سیاحت کا ’سرما سیزن‘ کیلئے تین پیکیجز کا اعلان

   

ریاض : سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے نیشنل سینٹر برائے وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے تعاون سے نئے سیاحتی پیکیجز کے اجراء کا اعلان کیاہے۔ یہ نئے پیکیجز مملکت میں جاری ‘سرما سیاحتی سیزن’ کے موقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سعودی عرب میں تین اہم تفریحی مقامات کو سیاحت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سیاحتی پیکجز میں تین اہم تفریحی مقامات ’عروق بن معارض‘، ’سجا وم الرمث‘ اور جزائر فرسان کو شامل کیا گیا ہے۔اس اقدام کے ذریعے سیاحت اتھارٹی ماحولیاتی تنوع ، آب و ہوا ، نایاب قدرتی وسائل، پودوں اور جانوروں کی دولت سے مالا مال وائلڈ لائف کے ریسرچ سفر کاموقع فراہم کرنا ہے۔ تازہ تین سیاحتی پیکیجز میں سیاحوں کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی سیاحت، کیمپنگ، سفاری ٹور، ستارہ بینی اور ہائیکنگ جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تفریحی مقام ’’’عروق بن معارض‘‘ مملکت کے جنوب مغری علاقے ربع الخالی میں واقع ہے۔ مقام کرہ ارض پر سب سے بڑا ریتلا سمندر ہے۔ اس کے علاوہ اس صحرا میں صحرائی قدرتی مناظر اور قدرتی حیات کی وافر مقدار موجود ہے۔ موسم سرما میں یہ علاقہ سیاحوں کی جنت ہے۔ یہاں پر عربی الریم ہرن، پہاڑی ہرن سینکڑوں سال پرانے درخت بڑی تعداد میں سیاحوں کو دعوت نظارہ پیش کرتے ہیں۔