سعودی وزیرخارجہ کاامریکی ہم منصب بلنکن سے مختلف امورپرتبادلہ خیال

   

روم : سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ نے سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان تزویراتی ،تاریخی تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔انھوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ان میں مشرق اوسط میں امن واستحکام کے فروغ اور استحکام اور سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے امن کوششیں شامل ہیں۔واشنگٹن میں سعودی سفیرشہزادی ریما بنت بندر نے بتایا کہ دونوں وزراء نے مشرق اوسط میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، سلامتی اور استحکام پربات چیت کی ہے۔