آج وزیر خارجہ جے شنکر اور کل وزیر اعظم مودی سے ملاقات
نئی دہلی :سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 2 روزہ دورہ پر دہلی پہنچے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودکے ہندوستان کے دورہ پر آج شام دہلی پہنچنے پر جہاں ان کا جناب اوصاف سعید سفیر ہند متعینہ سعودی عرب نے شاندار استقبال کیا ۔ سعودی وزیر خارجہ 19 ستمبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وہ 20 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔اس دوران وہ دونوں قائدین سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔