سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کی فلسطینی وزیر اعظم سے ملاقات

   

ریاض ، 28 اکتوبر (یواین آئی) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی سے ملاقات کی، جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے ملاقات کی جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (ایف آئی آئی) کے نویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے مصطفی مملکت کے دورے پر ریاض میں موجود ہیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل اور مصطفی نے “فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان کی آزاد ریاست کا قیام یقینی ہو اور خطے میں سلامتی اور استحکام قائم ہو۔حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ واقعات اور سربراہی اجلاسوں کے نتائج پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
جیسے فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں دو ریاستی حل پر سربراہی اجلاس اور صدر ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ امن تجویز۔ وزارت نے کہا، “انہوں نے سفارتی، انسانی ہمدردی اور ادارہ جاتی امور کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں پر مزید توجہ دی۔ فریقین نے فلسطینی اتھارٹی کو بااختیار بنانے اور اس کے بجٹ کی حمایت کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔”