سعودی وزیر خارجہ کا سوڈان کے متحارب عسکری سربراہان سے رابطہ

   

ریاض : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے سوڈان کے متحارب عسکری سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دونوں سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوڈان میں جھڑپوں میں56 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس پر عرب لیگ اورچین کی جانب سے سوڈان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا۔قطر کی فضائی کمپنی نے سوڈان کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا۔ خرطوم میں اقتدار کیلئے دو سال سے آرمی اور پیراملٹری فورس کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔