بیجنگ: سعودی وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورہ چین کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی پیشرفت ملاقاتوں کے ایجنڈے پر سر فہرست رہی۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین میں اپنے ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بھی ملاقات کو اور دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ ان کی عراقی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کے علاوہ باہمی رابطوں کو مزید گہرا کرنے کیلئے متعدد امور پر بات کی گئی۔ تاکہ دو طرفہ دلچسپی اور باہمی مفاد کے تحت چیزوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے اور عالمی منظرنامے پر موجود ایشوز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔