واشنگٹن : امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق آسٹن اور سلمان کے درمیان ملاقات امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں طے پائی۔مذاکرات میں آسٹن نے سعودی عرب کے تحفظ سے متعلق امریکی عزائم کا اعادہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور وسعت پر زور دیا ہے۔آسٹن نے علاقے میں سعودی کردار کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم، علاقائی خطرات کے موضوع پر سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔دونوں وزراء نے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافے کے سدّباب کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔