سعودی وزیر دفاع اور یمنی وزیر اعظم کییمن کی صورتحال پر بات چیت

   

ریاض ؍ صنعاء : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کے نئے مقرر وزیر اعظم سالم بن صالح بن بری سے ملاقات میں یمن اور خطے کی تازہ ترین صورت حال اور اس سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بری نے سابق وزیر اعظم احمد عوض بن مبارک کی جگہ حال ہی میں حکومت کی قیادت سنبھالی ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب یمنی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ یمنی عوام کی اقتصادی و ترقیاتی امنگیں پوری ہو سکیں۔ انھوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ “میں نے یمنی وزیر اعظم سالم صالح بن بری سے ملاقات کی اور انہیں قیادت کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ قیادت نے ان کیلئے کامیابی اور یمنی عوام کیلئے امن، استحکام اور خوش حالی کی دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب، یمن کی صدارتی قیادت کونسل نے ایک با ضابطہ فیصلے کے ذریعے موجودہ وزیر خزانہ سالم صالح بن بری کو نئی حکومت کا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔