سعودی وزیر دفاع سے ایرانی افواج کے سربراہ کا رابطہ

   

ریاض / تہران : 29جون ( ایجنسیز ) وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔