سعودی وزیر دفاع کا اپنے اطالوی ہم منصب سے تبادلہ خیال

   

ریاض ؍ روم : سعودی عرب کے وزیر دفاع وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے اطالوی ہم منصب گیڈو کروسیٹو کے ساتھ فون پرمملکت اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ فوجی تعلقات اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ فون کال پربات کی۔ اس بات چیت میں دو طرفہ فوجی اور دفاعی میدان میں تعاون اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے دفاع نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد مسائل پر بات کی۔